مسلم لیگ( ن) کے اراکین نے ثابت کر دیا کہ ایوان میں ان کا مقصد شریف مافیا کی کرپشن کو بچا نا ہے ،ْعمران خان

جمہوریت کا تماشا بنانے پر مسلم لیگ (ن)اراکین کے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں ،ْچیئر مین پی ٹی آئی کا ٹوئٹ

منگل 21 نومبر 2017 22:31

مسلم لیگ( ن) کے اراکین نے ثابت کر دیا کہ ایوان میں ان کا مقصد شریف مافیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے اراکین نے ثابت کر دیا کہ ایوان میں ان کا مقصد شریف مافیا کی کرپشن کو بچا نا ہے۔

(جاری ہے)

نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے پرپابندی کا بل قومی اسمبلی سے مسترد ہونے پر عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ آج کے معاملے سے قوم کو پیغام گیا کہ کرپٹ ہونے میں کوئی برائی نہیں، اخلاقیات جمہوریت کا بنیادی اصول ہے تاہم آج (ن) لیگ نے اس اصول کی نفی کرتے ہوئے اپنے لیڈر کو قانون سے بالا ثابت کرنے کی کوشش کی۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نااہلی کے باوجودنوازشریف کوپارٹی سربراہ برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی ،ْجمہوریت کا تماشا بنانے پر مسلم لیگ (ن)اراکین کے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے پر پابندی سے متعلق اپوزیشن کا بل کثرتِ رائے سے مسترد کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :