سکردو ، بلتستان میں پہاڑوں کی مہم جوئی کے دوران مختلف گلیشئرز پر انسانی سرگرمیوں کے باعث پھیلنے والی گندگی سے ماحول کو بچانے کے لیے نجی ادارہ نے پچھلے تین سالوں میں تئیس ہزار پانچ سو کلو گرام کچرا جمع کرکے تلف کر دیا

2009سے کنکورڈیا بیس کیمپ سے اسکولی گاوں تک پورے علاقے کی صفائی کی مہم چلا رہے ہیں جہاں سامان برداری کے دوران مرنے والے مردہ جانوروں کے علاوہ سیاحوں کے پھیلائے کچرے کو اٹھا کر ٹھکانے لگارہے ہیں ، کٴْھرپا کیئر کے نمائندے زاہد راجپوت کی پریس کانفرنس

منگل 21 نومبر 2017 22:31

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) بلتستان میں پہاڑوں کی مہم جوئی کے دوران مختلف گلیشئرز پر انسانی سرگرمیوں کے باعث پھیلنے والی گندگی سے ماحول کو بچانے کے لیے نجی ادارہ نے پچھلے تین سالوں میں تئیس ہزار پانچ سو کلو گرام کچرا جمع کرکے تلف کر دیا. سکردو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہائی ایلٹیٹیوٹ سسٹینیبلٹی پاکستان اور کٴْھرپا کیئر کے نمائندے زاہد راجپوت نے کہا کہ ہم 2009 سے کنکورڈیا بیس کیمپ سے اسکولی گاوں تک پورے علاقے کی صفائی کی مہم چلا رہے ہیں جہاں سامان برداری کے دوران مرنے والے مردہ جانوروں کے علاوہ سیاحوں کے پھیلائے کچرے کو اٹھا کر ٹھکانے لگارہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل کے پیش نظر حکومتی اداروں خاص طور پر مقامی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ گلیشئیرز کو محفوظ بنانے پر توجہ دیں . اس موقع پر سینٹرل قراقرم نیشنل پارک کے ڈائریکٹر راجہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کونسل کے زریعے پانچ سال کے دوران ملکی و غیر ملکی مہم جو سیاحوں سے صفائی کی مد میں ایک کروڑ چھتیس لاکھ روپے وصول ہوئے جن میں سے پچیس لاکھ روپے کی لاگت سے سی کے این پی نے گلیشیئز کے علاقوں میں ڈسٹ بین وغیرہ نصب کرکے وہاں مقامی پورٹروں کی تنظیم کے تعاون سے عملے کی تعیناتی عمل میں لائی ہے جبکہ مقامی آبادی میں محولیاتی تحفظ سے متعلق شعورو آگہی کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں .

زاہد راجپوت نے اس موقعے پر کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں نامور سماجی کارکن ہانیہ طارق کا کلیدی کردار ہے ، وہ ہمیشہ اس مہم کے لیے ہماری رہنمائی کرتی ہیں اور ساتھ ہی ہمارے ساتھ تعاون بھی کرتی ہیں ، ان کے تعاون کے بغیر اس مہم کی کامیابی ممکن نہیں تھیں ، ہانیہ طارق ایک اچھی سماجی کارکن ہیں وہ پہاڑوں سے پیار کرنے والی اور ماحول دوست خاتون ہیں �

(جاری ہے)