نوشہر ہ مردان روڈ اور کابل ریور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پانچویں روز بھی جاری

منگل 21 نومبر 2017 22:30

نوشہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکندر زیشان کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ جمشید خان، ٹی ایم او علی رضاء، چیف آفیسر فیضان خان، نیاز علی، ایکٹنگ ڈی ایس پی نسیم خان، ایس ایچ او زرتات خان نے پولیس نفری کے ہمراہ نوشہرہ مردان روڈ اور کابل ریور نوشہرہ کلاں میں مین روڈ پر قائم کیبن، پختہ دکانیں اور ہتھ ریڑیوں کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹانے کا آپریشن پانچویں روز بھی جاری رہا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ جمشید خان نے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ کو مقررہ حدتک ٹریفک کیلئے کشادہ کیا جائے گا۔ اور سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی سے گریز نہیں کیاجائے گا کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق عوام کی سہولت کے لئے شاہراہوں سے رکاؤٹیں ہٹانے کیلئے گرینڈ آپریشن جاری رہے گا تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی رکاؤٹ نہ پڑے اور عوام کو آمدورفت میں آسانی ہو ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ کے تمام شاہراہوں پر قائم ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کو باقاعدہ قانونی نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ اور اس کے بعد باقاعدہ آپریشن شروع کیاگیا جو (آج) پانچویں روز بھی جاری رہا۔انھوں نے تاجروں اور عوام سے اپیل کی وہ از خود تجاوزات ہٹادیں ۔ اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :