موروثی سیاست کے خاتمے کے دعویدار اپنے ہی دعووں کی دھجیاں بکھیرنے لگے، پرویزخٹک کااپنے بیٹے اورداماد کوبھی الیکشن لڑانے کافیصلہ

منگل 21 نومبر 2017 21:42

موروثی سیاست کے خاتمے کے دعویدار اپنے ہی دعووں کی دھجیاں بکھیرنے لگے، ..
پشاور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21نومبر2017ء) موروثی سیاست کے خاتمے کے دعویدار اپنے ہی دعووں کی دھجیاں بکھیرنے لگے، پرویزخٹک کااپنے بیٹے اورداماد کوبھی الیکشن لڑانے کافیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی جبکہ آئندہ عام انتخابات میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے صاحبزادے اور داماد کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور کے مقامی نیوز چینل مشرق ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوااسمبلی کے حلقوں سے مالی لحاظ سے مستحکم اور شخصی ووٹ بینک رکھنے والی شخصیات کو انتخابی میدان میں اتارا جائے گا اور چارسدہ سے موجودہ 2ایم پی ایز کوآئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر میدان میں اتارنے کی یقین دہانی بھی کرائی جاچکی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اس بار چارسدہ سے اپنے داماد سابق سینیٹر عدنان خان کو بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے میدان میں اتارنے کے خواہشمند ہیں تاہم وزیر اعلیٰ کے صاحبزادے اسحاق خٹک نوشہرہ سے اس بار پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر میدان میں اتریں گے اوروزیر اعلیٰ نے پشاور سے بھی آئندہ عام انتخابات میں کامیا بی حاصل کرنے والے شخصیات کی تلاش شروع کر دی ہے مزید یہ کہ پشاور سے منتخب(ن) لیگ کے ایم پی اے بھی مسلسل وزیر اعلیٰ سے رابطے میں ہیں اورامکان ظاہر کیا جارہا ہے بہت جلد وہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لینگے۔