Live Updates

اب وہ ہوگا جو پاکستان کی22کروڑ عوام چاہیں گے،گنتی کا راگ الاپنے والوں کو شکست ہوئی ،مریم اورنگزیب

پاکستان کی جمہوریت مستحکم ہورہی ہے، نواز شریف نے اپنے ہر دور حکومت میں ملک کی خدمت کی،آمرانہ ادوار کی بھٹکتی روحوں کا خاتمہ ہو گیا ہے، عمران خان پارلیمانی روایات کی پاسداری کی بجائے امپائر کی انگلی پر کھیلنے کے عادی ہیں،میڈیا سے گفتگو

منگل 21 نومبر 2017 22:28

اب وہ ہوگا جو پاکستان کی22کروڑ عوام چاہیں گے،گنتی کا راگ الاپنے والوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ اب وہ ہوگا جو پاکستان کا جمہور چاہے گا،22کروڑ عوام چاہیں گے،سیاسی جماعتوں کے قائد سیاسی جماعتیں نامزد کریں گی،پیپلزپارٹی 1973کے آئین سے نکالی گئیں شقیں آج شامل کرانا چاہتی ہے گنتی کا راگ الاپنے والوں کو آج شکست ہوئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج پاکستان کی جمہوریت مستحکم ہورہی ہے محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو شکست ہوئی۔

وزیرمملکت نے کہاکہ محمد نواز شریف نے اپنے ہر دور حکومت میں ملک کی خدمت کی دشمن عناصر کی کٹھ پتلیوں کو سمجھ آ گئی ہے کہ پاکستان میں جمہوری استحکام آ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک گھر ہے ، مختلف رائے ضرور ہو سکتی ہے حمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن آج مزید مضبوط اور مستحکم ہوئی ہے جس جماعت کا قائد محمد نواز شریف ہو اس جماعت کا عزم صرف پاکستان کی ترقی ہے ۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہاکہ میڈیا کی مثبت آوازیں جمہوری نظام کو مستحکم کر رہی ہیںآمرانہ ادوار کی بھٹکتی ہوئی روحوں کا آج خاتمہ ہو گیا ہے جمہوری نظام کو کمزور کرنے والے کالے قوانین کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔وزیرمملکت نے کہاکہ عمران خان پارلیمانی روایات کی پاسداری کی بجائے امپائر کی انگلی پر کھیلنے کے عادی ہیںعمران صاحب ایمپائر کی انگلی کا انتظار اور پارلیمنٹ پر حملہ کرتے ہیںخان صاحب محمد نواز شریف کے ڈر کی وجہ سے پارلیمنٹ میں نہیں آتے عمران صاحب الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوتے، اداروں پر حملہ کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات