پاکستان نے ملک میں چینی کرنسی کے استعمال کا مطالبہ مسترد کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 21 نومبر 2017 21:31

پاکستان نے ملک میں چینی کرنسی کے استعمال کا مطالبہ مسترد کر دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 نومبر2017ء) پاکستان نے ملک میں چینی کرنسی کے استعمال کا مطالبہ مسترد کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں چینی کرنسی کے استعمال کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

چین کا مطالبہ ہے کہ گوادر میں چینی کرنسی میں لین دین کی اجازت دی جائے۔ تاہم حکومت نے چین کا یہ مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ چینی کرنسی کے استعمال کا مطالبہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سی پیک کی ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی کے دوران چینی وفد کی جانب سے کیا گیا۔ تاہم اسی اجلاس میں وزارت مالیات اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چین کا گوادر فری زون میں چینی کرنسی استعمال کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

متعلقہ عنوان :