شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چوتھے بائولر بن گئے

منگل 21 نومبر 2017 21:51

شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے ..
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) شاہد خان آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چوتھے بائولر بن گئے، انہوں نے رواں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے رنگپور رائیڈرز کے خلاف میچ میں 2 وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا، انہوں نے سابق ہم وطن بائولر یاسر عرفات کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، اسطرح آفریدی ٹی ٹونٹی میں مجموعی طور پر زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، یاسر عرفات نے 281 جبکہ آفریدی نے 283 وکٹیں لے رکھی ہیں، ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن سمتھ 389 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، لاستھ مالنگا 326 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور سنیل نارائن 302 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔