حکومت بلوچستان نے پی ایس پی نجیب اللہ پندرانی کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سبی تعینات کردیا

منگل 21 نومبر 2017 21:51

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) نجیب اللہ پندرانی ایس ایس پی سبی تعینات کردئیے گئے، حکومت بلوچستان محکمہ پویس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس پی نجیب اللہ پندرانی کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سبی تعینات کردیا گیا جبکہ ان کے پیش روایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل کو سی سی پی او کوئٹہ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں سبی کی سماجی عوامی سیاسی حلقوں نے ایس ایس پی نجیب اللہ پندرانی کی بطور ایس ایس پی سبی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بروئے کار لاکر سبی میں تاجر برادری سمیت شہریوں کی جان مال کی حفاظت کیلئے ٹھوس بنیاد وں پر اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔