آج اتناکیا خاص ہے ایوان کی رونقیں بحال ہیں ، کاش حکومت ہر عوامی ایشو پر اسی طرح توجہ دے،شاہ محمود قریشی کا سوال

منگل 21 نومبر 2017 22:24

آج اتناکیا  خاص ہے ایوان کی رونقیں بحال ہیں ، کاش حکومت ہر عوامی ایشو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنماء شاہ محمود قریشی نے منگل کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خوشگوار تبدیلی ہے کہ ایوان میں حاضری کی اچھی تعداد نظر آ رہی ہے ۔ آئے دن عوام سے متعلقہ ایشوز ایوان میں اٹھائے جاتے ہیں لیکن اس پر حاضری نہیں ہوتی ۔

(جاری ہے)

ایوان میں آئے روز کورم کی نشاندہی ہوتی ہے ،وزراء بھاگ بھاگ کر حاضریاں پوری کرتے دکھائی دیتے ہیں، میں ایوان کی توجہ ایجنڈکے اس خاص حصہ کی طرف دلائے بغیر پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج اتنا خاص کیا ہے جو ایوان کی رونقیں بحال ہیں ۔ کاش کہ حکومت ہر عوامی ایشو پر اس طرح توجہ دے ۔ شاہ محمود قریشی نے ذومعنی خطاب کے دوران حکومتی بینچز سے آوازیں آنا شروع ہوئیں تو سپیکر قومی اسمبلی نے اگلے آئٹم کی طرف بڑھتے ہوئے ایوان کو کراس ٹاک کرنے سے منع کر دیا ۔۔ ۔

متعلقہ عنوان :