سبی ،شہید عبدالرسول خجک ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ یونیک کرکٹ کلب کڑک نے جیت لیا

منگل 21 نومبر 2017 22:11

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) منیر کاونٹی کرکٹ کلب خجک کے زیر اہتمام پہلا آل دیہات ٹاپ(16)شہید عبدالرسول خجک ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ گاوں خجک میںیونیک کرکٹ کلب کڑک اور سپرسیلاچی کرکٹ کلب تلی کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی ضلع چیرمین ملک قائم الدین دہپال،اور اعزازی مہمان خصوصی عبدالنبیٰ خجک تھے ، ٹورنامنٹ میںیونین کونسل کڑک کے چیئرمین محمد امین خجک، پی پی پی کے جنرل سیکرٹری میر عبدالمالک جتک ،سید اصغر شاہ،پستونخواء کے سید نور احمد شاہ خجک،ڈاکٹر جلال خجک، سردار قائم خجک، سلیم الرحمن خجک،ملک مراز خان خجک،عبداللہ خجک، غلام مرتضیٰ خجک، عظیم باروزئی ،ندیم الرحمن خجک،لیویز دفعدار امیر محمد،سمیت دیگر معززین موجود تھے ،شاندار فائنل میچ یونیک کرکٹ کلب کڑک نے جیت لیا،میچ کے اختتام پر مہمان ضلع چیرمین ملک قائم الدین دہپال،اور اعزازی مہمان خصوصی عبدالنبیٰ خجک ، سید نور احمد شاہ خجک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑی ملک کی سرمایہ ہوتے ہیں ان کی ہمیں ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرنی چاہیے انہوںنے کہا کہ سبی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں انہیں صرف سپورٹ کی ضرورت ہے اگر کھلاڑیوں کو سپورٹ کی جائے تو یہ کھلاڑی محنت کرکے اپنے شہر ،صوبہ اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں انہوںنے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں کھیل سے کھلاڑی صحت مند اور تندرست رہتا ہے اور ایک صحت مند دماغ کی نشونماء ہوتی ہے انہوںنے کہاکہ اس ٹورنامنٹ کامیاب ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جبکہ ہارنے والا ٹیم پہلے سے زیادہ محنت کرکے اپنا لوہا منوائے انہوںنے کہا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے تقریب کے اختتام پرضلع چیرمین ملک قائم الدین دہپال،اور اعزازی مہمان خصوصی عبدالنبیٰ خجک ، سید نور احمد شاہ خجک نے کھیلاڑیوں ،اور مہمانان گرامی ،معززین ، منتظمین اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے ،جبکہ مہمان خصوصی ضلع چیرمین ملک قائم الدین دہپال،اور اعزازی مہمان خصوصی عبدالنبیٰ خجک نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کے لئے دس دس ہزار روپے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :