عراق کے شہر کرکوک میں خودکش بم دھماکہ، 21 افراد ہلاک

منگل 21 نومبر 2017 22:07

کرکوک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) عراق کے شہر کرکوک میں ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے اکیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایک خود کش حملہ آورنے بارودی ٹرک کو سبزی منڈی میں دھماکے سے اڑا دیا،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔۔

متعلقہ عنوان :