"مجھے کیوں نکالا" کے بعد "میرا نظریہ" ،کپتان نواز شریف کے نظریے کا عوامی سطح پر آپریشن کریں گے

عوامی رابطہ مہم کے چوتھے مرحلے کا اعلان ،حافظ آباد, مانسہرہ اور لیہ کے بعد مزید جلسوں کا شیڈ ول جاری

منگل 21 نومبر 2017 22:07

"مجھے کیوں نکالا" کے بعد "میرا نظریہ" ،کپتان نواز شریف کے نظریے کا عوامی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) "مجھے کیوں نکالا" کے بعد "میرا نظریہ" کے نام سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نواز شریف کے نظریے کا عوامی سطح پر آپریشن کریں گے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کے چوتھے مرحلے کا اعلان کر تے ہوئے حافظ آباد, مانسہرہ اور لیہ کے بعد مزید جلسوں کا شیڈیول جاری کر دیا ہے۔

24 نومبر کو حافظ آباد جبکہ 26 نومبر کو مانسہرہ میں میدان سجے گا۔4 دسمبر کو لیہ جانے سے پہلے کپتان 3 دسمبر کو چشتیاں میں عظیم عوامی اجتماع سے مخاطب ہوں گے۔جڑانوالہ اور شیخوپورہ میں کپتان کا فقیدالمثال استقبال بالترتیب 8 اور 10 دسمبر کو کیا جائے گا۔9 دسمبر کو کپتان اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں اپنے قبائلی عوام کو مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے جبکہ تبدیلی کا قافلہ 15 دسمبر کو اوکاڑہ پہنچے گا جہاں کپتان تاریخی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

عوامی رابطہ مہم کے اس چوتھے مرحلے میں پوری توجہ نواز شریف کی کرپشن پر مرکوز کی جائے گی۔نواز شریف کی جانب سے معصومیت اور نظریاتی سیاست کے دعوو ٴں کی حقیقت قوم کو بتائی جائے گی۔کپتان خاص طور پر بتائیں گے کہ نواز شریف کی کرپشن نے ملکی معیشت اور سیاست کیسے تباہ کی۔ فواد چوہدری کی سربراہی میں قائم کمیٹی نواز شریف کی کرپشن پر مواد اکٹھا کرے گی۔چوتھے مرحلے کیلئے نئی دستاویزی فلمیں تیار کی جائیں گی جن کی ملک کے طول و عرض میں تشہیر کی جائے گی۔سماجی میڈیا پر بھی نواز شریف کی کرپشن کی ہوشربا داستانوں کو عام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :