Live Updates

مشرف کا نظریہ اور روح ہار گئی ، پارلیمنٹ اور عوام کا فیصلہ جیت گیا ،

نوازشریف کے خلاف تمام سازشوں کو شکست ہوئی ، دشمن عناصر کی کٹھ پتلیوں کو سمجھ آچکی کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوچکی ہے ، آمریت کی کچھ روحیں افواہیں پھیلا رہی تھیں کہ (ن) لیگ کے اتنے لوگ اجلاس میں آئیں گے اور اتنے نہیں ، بھٹکی روح کا خاتمہ ہوگیا ، عمران خان پہلے نوازشریف سے ڈر کر پارلیمنٹ نہیں آتے تھے اب مسلم لیگ (ن) کے ڈر سے نہیں آئیں گے ، بھٹو کی روح کو پیپلزپارٹی نے اپنے ہاتھوں سے دفنادیا،سیاسی ٹیسٹ ٹیوب بیبیز اب پیدانہیں ہوں گے ، ہمیں مشکل میں نہ ڈالا جائے کہ ٹیلی فون والے نامعلوم افراد کا نام بتائیں، ،اس آدمی کے بڑھاپے میں بھی عزت نہیں لکھی اس کا نام ظفر اللہ جمالی ہے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں ووزرائے مملکت مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 21 نومبر 2017 22:05

مشرف کا نظریہ اور روح ہار گئی ، پارلیمنٹ اور عوام کا فیصلہ جیت گیا ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور وزرائے مملکت مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مشرف کا نظریہ اور روح ہار گئی ، پارلیمنٹ اور عوام کا فیصلہ جیت گیا ، نوازشریف کے خلاف کی گئی تمام سازشوں کو شکست ہوئی ، دشمن عناصر کی کٹھ پتلیوں کو سمجھ آچکی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوچکی ہے ، آمریت کی کچھ روحیں افواہیں پھیلا رہی تھیں کہ (ن) لیگ کے اتنے لوگ اجلاس میں آئیں گے اور اتنے نہیں آئیں گے ، بھٹکی ہوئی روح کا خاتمہ ہوگیا ، عمران خان پہلے تو نوازشریف سے ڈر کر پارلیمنٹ نہیں آتے تھے اب مسلم لیگ (ن) کے ڈر سے نہیں آئیں گے ، بھٹو کی روح کو آج پیپلزپارٹی نے اپنے ہاتھوں سے دفنادیا،سیاسی ٹیسٹ ٹیوب بیبیز اب پیدانہیں ہوں گے ، ہمیں مشکل میں نہ ڈالا جائے کہ ٹیلی فون والے نامعلوم افراد کا نام بتائیں،جس آدمی کے بڑھاپے میں بھی عزت نہیں لکھی اس کا نام ظفر اللہ جمالی ہے ، جمالی نے اپنا بڑھاپا خراب کیا ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہے ، وہی ہوگا جو پاکستان کے 22کروڑ عوام چاہیں گے ، سیاسی جماعتوں کے قائد سیاسی جماعتیں نامزد کریں گی جو تمام مخالفین جن کے ہاتھ میں گنتی کے کائونٹر تھے ان کو شکست ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ تمام قوتیں جو پاکستان میں جمہوریت کو کمزور کرتی رہیں اور آئین کو مسترد کر کے کالے قانون بنائے گئے ، آج جمہوریت کا وہ دور ہے جس میں پاکستان کی جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے ، نوازشریف کے خلاف کی گئی تمام سازشوں کو شکست ہوئی ، نوازشریف کے دور میں پاکستان نے نہ صرف ترقی کی ہے ، دشمن عناصر کی کٹھ پتلیوں کو سمجھ آچکی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوچکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ایک گھر ہے جس کے اندر مختلف رائے ہوسکتی ہیں لیکن قائد صرف نوازشریف ہے ، آئندہ آنے والی نسلیں اس دن کو یاد رکھیں گی وہ تمام کالے قانون جو جمہوریت کو کمزور کرنے کیلئے بنائے گئے ان کی آئین میں کوئی جگہ نہیں ہے ، آمریت کی کچھ روحیں افواہیں پھیلا رہی تھیں کہ (ن) لیگ کے آج اتنے لوگ آئیں گے اتنے نہیں آئیں گے ، آج بھٹکی ہوئی روح کا خاتمہ ہوگیا ،اب صرف جمہوریت کا دور ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ صاحب ہیں جو امپائر کی انگلی کا انتظار کرتے ہیں ، جو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرور ہوتے ہیں ، عمران خان پہلے تو نوازشریف سے ڈر کر پارلیمنٹ نہیں آتے تھے اب وہ مسلم لیگ (ن) کے ڈر سے نہیں آئیں گے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ آج مشرف کا نظریہ اور روح ہاری ، پارلیمنٹ اور عوام کا فیصلہ جیتا، نوازشریف اکیلا ڈبل ووٹ لیتا ہے ، جو لوگ بھٹو کے نام پر سیاست کرتے ہیں ووٹ لیتے وقت بھٹو زندہ ہوجاتا ہے ، آج اس بھٹو کی روح کو بھی پیپلزپارٹی نے اپنے ہاتھوں سے دفنایا ، آج اس یے بنائے ہوئے قانون کو انہوں نے مسترد کیا اور آمریت کو سپورٹ کیا ۔

طلال چوہدری نے کہا کہ سیاسی ٹیسٹ ٹیوب بیبیز اب پیدا نہیں ہوں گے ، جس آدمی کے بڑھاپے میں بھی عزت نہیں لکھی اس کا نام ظفر اللہ جمالی ہے ، ظفر اللہ جمالی نے اپنا بڑھاپا خراب کیا ، اپوزیشن والوں سے پوچھا گیا کہ قانون کے پیچھے کون ہے کہا گیا نامعلوم فون ہے ۔طلال چوہدری نے کہا کہ ہمیں مشکل میں نہ ڈالا جائے کہ ٹیلی فون والے نامعلوم افراد کا نام بتائیں اسی میں بہتری ہے ، آج فون والے بھی شرمندہ ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑے گا ،2018کے الیکشن اسی نظریے سے لڑیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات