اولڈ سٹی ایریا میٹھادر اور کھارادر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا

منگل 21 نومبر 2017 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) شہر کے مصروف اور قدیم ترین علاقے اولڈ سٹی ایریا میٹھادر و کھارادرکے علاقوں میں گذشتہ6ماہ سے پانی بند ہونے سے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے جسکی وجہ سے 8ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ،علاقہ مکینوں نے پانی کے بحران کا ذمہ دار مقامی وال مین کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ باقاعدگی کیساتھ واٹربورڈ کے بلز ادائیگی کے باوجود پانی سے محروم رکھ کر علاقے کو کربلا بنایا جا رہا ہے،تفصیلات کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میٹھادر اور کھارادر سے ملحقہ علاقوں گائوں گلی ،کجھوری مسجد ،بادامی مسجد ،زیری محکمہ سمیت 8ہزار سے زائدگھروں میں گذشتہ6ماہ سے پانی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے تقریباتین سال قبل علاقے کو قلت آ ب کا مسئلہ درپیش ہوا تھا جس پر گذشتہ رمضان میں شہریوں نے ککری گرائونڈ میں احتجاج بھی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :