کراچی،بوائلر پھٹنے کے بعد فلور مل میں آتشزدگی ،کروڑوں روپے کا سامان اور مشینری جل کر خاکستر ہو گئی

ناظم آباد نمبر 4میں واقع عبداللہ فلور کا بوائلر پھٹنے کے بعد فلور مل کے کمپاؤنڈ میں آگ بھڑک اٹھی ،فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نی4گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا

منگل 21 نومبر 2017 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4میں واقع عبداللہ فلور کا بوائلر پھٹنے کے بعد فلور مل کے کمپاؤنڈ میں آگ بھڑک اٹھی ۔فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نی4گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔مزکورہ آتشزدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے کا سامان اور مشینری جل کر خاکستر ہو گئی ،جبکہ کوئی جانی نقصا ن کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو ناظم آباد نمبر 4میں واقع عبداللہ فلور ملز اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے کمپاؤنڈ کو اپنی لپیٹ لے لیا ۔

(جاری ہے)

آگ کی اطلاع فائر بریگیڈ حکام کو دی گئی فائر بریگیڈ کو اطلاع ملتے ہی گاڑیا ں موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا ۔لیکن آگ کی شدت کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئیں ۔

تمام گاڑیوں نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔جبکہ عینی شاہدین کے مطابق فلور مل کا بوائلر ز ور دار دھماکے سے پھٹا اور فوری بعد آگ بھڑک اٹھی ۔فائر آفیسر عارف منصور ی نے کہا کہ عبداللہ فلور مل کے کمپاؤنڈ تنگ گلیوں میں ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :