بنگلہ نژادپاکستانیوں کے شناختی کارڈکا مسئلہ حل کرواکر دم لیں گے، خواجہ سلمان

چیئرمین بچودیوان کی ہدایت پر وفد کے ہمراہ لائنزایریاکے دورے کے موقع پر خطاب

منگل 21 نومبر 2017 22:03

بنگلہ نژادپاکستانیوں کے شناختی کارڈکا مسئلہ حل کرواکر دم لیں گے، خواجہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) پاک مسلم الائنس کے قائد خواجہ سلمان خیرالدین نے کہاہے کہ بنگلہ نژادپاکستانیوں کو اپنے ہی ملک میں کسی اور سیارے کی مخلوق سمجھاجارہاہے،ہمارے آبائواجدادنے اس ملک کے لئے بے شمارقربانیاں دی ہیں اور آج ہم بھی اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے جدوجہد کررہے ہیں،سرکاری ادارے احساس محرومی کوہوانہ دیں،شناختی کارڈ کاحصول جس طرح دیگر پاکستانیوں کے لئے آسان ہے اسی طرح ہمیں بھی یہ حق دیاجائے۔

یہ باتیں انہوں نے چیئرمین پاک مسلم الائنس بچودیوان کی ہدایت پر وفد کے ہمراہ لائنزایریاکے دورے کے موقع پر منعقدہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر انہوں نے لائنزایریامیں آفس کا بھی افتتاح کیا،کارنر میٹنگ میںانہوں نے تمام بنگلہ نژادپاکستانیوں کے شناختی کارڈ اور اسکول وکالجز کے بچوں کے ب فارم کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

وفد میں صدر پاک مسلم الائنس دلدارحسین چودھری،مرکزی نائب صدر اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر زینت علی منشی،چیف آرگنائزرمولاناعبدالغنی،چیف انفارمیشن سیکریٹری مفتی محی الدین منصوری،ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری محمدشاہ عالم ،میڈیاکوآرڈی نیٹریاسرعرفات اور ضیاء الحق کالونی برانچ کے صدر بابل خان ودیگر شامل تھے۔کارنر میٹنگ کے دوران لائنزایریاکے صدر فرہادنے وفد کی لائنزایریاآمد کو بنگالی قوم کے لئے سرمایہ اور اعزازقراردیا۔

متعلقہ عنوان :