ایف سی کی مکران میں کارروائی ، 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا
تازہ ترین : 1

ایف سی کی مکران میں کارروائی ، 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

ایف سی کی مکران میں کارروائی ، 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2017ء) ایف سی نے مکران میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی نے مکران ڈویژن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی ناصر محمود شہید ہو گئے جبکہ 2جوان زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/11/2017 - 22:00:44

اپنی رائے کا اظہار کریں