نواز شریف ، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت (کل) ہو گی

سابق وزیر اعظم اور صاحبزادی مریم نواز نے عدالت حاضری سے استثنیٰ حاصل کر رکھا ہے لندن فلیٹس ، العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت کے دورا ن استغاثہ کے 4 گواہ نواز شریف کے خلاف اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے

منگل 21 نومبر 2017 22:00

نواز شریف ، مریم  اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت (کل) ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت (کل) بدھ کو ہو گی ، سابق وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے عدالت حاضری سے استثنیٰ حاصل کر رکھا ہے ، نواز شریف کے خلاف لندن فلیٹس ، العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت ہو گی اور استغاثہ کے 4 گواہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے جب کہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث ایڈووکیٹ گواہوں پر جراح کرینگے ۔

(جاری ہے)

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف لندن فلیٹس ریفرنسز کی سماعت ہو گی اور اس کیس میں بھی استغاثہ کے گواہ اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے اور دستاویزات عدالت میں جمع کرائیں گے ۔ کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کی سیکورٹی کو انتہائی سخت کر دیا جائے گا ۔ پولیس کی معاونت کے لئے ایف سی کے دستے تعینات ہونگے ۔ …