قومی اسمبلی میں پیش کیے جانیوالے اپوزیشن بل کو مستر د کر کے مسلم لیگ (ن) نے ثابت کر دیا کہ محمد نواز شریف کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

منگل 21 نومبر 2017 21:35

قومی اسمبلی میں پیش کیے جانیوالے اپوزیشن بل کو مستر د کر کے مسلم لیگ ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے اپوزیشن کے بل کو مستر د کر کے مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے ثابت کر دیا کہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی میاں نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں منتخب ارکان اسمبلی کے مشکور ہیں جنہوں نے اہم اجلاس میں شرکت کی میاں محمد نواز شریف بطور صدر مسلم لیگ (ن) عوام کے دلوں کی آواز ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ طوطا فال نکالنے والوں کو بھی آج مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جو آئے روز میڈیا کے سامنے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی جانے کی باتیں کرتے ہیں میاں محمد نواز شریف کے حق میں163ارکان نے اپنی رائے دیہی استعمال کر کے جمہوریت کا ساتھ دیا جمہوریت کی بدولت ہی ملک ترقی کرسکتا ہے انہوںنے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں جس طرح ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا اس سے ملک کی معیشت میں بہتری آئی دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ بھی عنقریب ہے لیکن ایک بار پھر میاں نواز شریف کو اقتدار سے الگ کر کے ملک کو ایک بار پھر پیچھے دھکیل کی کوشش کی گئی انہوںنے کہا کہ جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی بڑی قربانیاں ہیں تمام ملکی سیاسی جماعتیں جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ملک میںجمہوریت اپنے پائوں مضبوط کرسکے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام ارکان اسمبلی میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں یہی وجہ ہے کہ آج نواز شریف کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے پیش کیا گیا بل بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا گیا شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسلم لیگ (ن) ودیگر جماعتوں کے ممبران اسمبلی نے اس بل کی مخالفت کی اس پر ان کے مشکور ہیں۔