کھوکھر میرا کے قریب ٹرک سے بچنے کی کوشش میں کار درخت سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ڈرائیور جاں بحق

منگل 21 نومبر 2017 21:35

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) شاہراہ ریشم پر کھوکھر میرا کے قریب ٹرک سے بچنے کی کوشش میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے کے نتیجہ میں 25 سالہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اوگی شمدھڑہ چھجڑ سیّداں کا رہائشی 25 سالہ علی رضا ولد محمد رفیق منگل کے روز اپنی سوزوکی کلٹس کار نمبر ایل اے 477- اسلام آباد پر ایبٹ آباد سے ہری پور انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ جا رہا تھا کہ کھوکھر میرا روڈ پر واقع ایک نجی شادی ہال کے قریب ایک ٹرک کی وجہ سے اس کی گاڑی بے قابو ہو کر ایک درخت سے ٹکرا کر مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے نتیجہ میں علی رضا موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور گاڑی کا انجن بھی باہر جا گرا۔ حادثہ کے باعث علی رضا کی نعش گاڑی میں پھنس گئی جسے ریسکیو کے اہلکاروں نے گاڑی کو کاٹ کر نکالا اور نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :