حیدرآباد، سہ روزہ کارڈیک کانفرنس24نومبر کو ہو گی

منگل 21 نومبر 2017 21:35

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) حیدرآباد47ویں سہ روزہ کارڈیک کانفرنس24نومبر کو ہو گی ، کانفرنس سے بین الاقوامی ماہرین قلب خطاب کریں گے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کانفرنس کے کنونیئر ڈاکٹر فیروز میمن ،ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فضل الرحمن، سکرٹری ڈاکٹر نند لال اور ڈاکٹر فراز فاروق میمن نے بتایا کہ حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں ہو نے والی سہہ روزہ کارڈیک کانفرنس میں امریکن کالج آف کارڈیالوجی سے آف لائن مباحثہ بھی ہو گا جس میں دل کی بیماریوں و علاج کے اختلافی نقطہ نظر پر بحث ہو گی جبکہ کانفرنس سے 80 ملکی و غیر ملکی ماہرین خطاب ومقالہ پیش کریں گے کانفرنس کا آغاز جمعہ 24نومبر اور اختتام 26نومبر کو ہو گا۔