انڈر 16 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ پنجاب گرین وائٹ نے اپنے میچ جیت لیا

منگل 21 نومبر 2017 21:33

انڈر 16 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ پنجاب گرین وائٹ نے اپنے میچ جیت لیا
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) انڈر 16 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ پنجاب گرین وائٹ نے اپنے میچ جیت لیا، میچ کے مہمان خصوصی سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ تھے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام خیرپور لقمان میں بخت علی ڈھوٹ ہاکی اسٹیڈیم میں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری محمد رمضان جمالی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پی ا یچ ا یف انڈر 16 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2017 کے پہلے میچ میں پنجاب گرین نے بلوچستان گرین کو 4.2 سے ہرا دیا پنجاب گرین کی طرف سے وسیم،باکر،شاہزیب نے ایک ایک گول کیا جب کے بلوچستان گرین کی طرف سے وکیل ،نؤف نے ایک ایک گول کیا دوسری میچ میں پنجاب وائٹ نے سندھ وائٹ کو 4.0سے ہرا دیا پنجاب وائٹ کی طرف سے محمّد حماد نے 3 گول کئیے چیمپئن شپ کا افتتاح سابق وزیر اعلی سند سید قائم علی شاہ نے کیا.جب کہ تیسرا میچ سندھ گرین اور فاٹا کہ درمیان جاری تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے دن کے کھیل میں پہلے میچ میں اسلام آباد کی ٹیم نے سندھ وائٹ کی ٹیم کو 6.2 سے شکست دے دی اسلام آباد کی طرف سیایاز احمد نے 4 گول شیراز احمد اور محمّد عثمان نواز نے ایک ایک گول کیے جب کے سندھ وائٹ کی طرف سے محمّد اویس اور نوید رحمان نے ایک ایک گول کیا دوسری میچ میں پنجاب بلیو نے فاٹا کو 7.2 سے شکست دے دی پنجاب بلیو کی طرف سے ارسل سلیم نے 2 گولجب کے ارشد لیاقت،اسامہ بیگ،ولید شفیق،عامآ سوھیل اور سلمان اکرم نے ایک ایک گول کیہ جب کہ فاٹا کی طرف سے عبدل منا ف نے دو گول کیے۔

متعلقہ عنوان :