شہید شاہنواز بھٹو بہت سرگرم نظریاتی انقلابی تھے ،آمریتی حواریوںنے سب سے پہلے انہیں ہی نشانہ بنایا، بلاول بھٹو زرداری

منگل 21 نومبر 2017 21:32

شہید شاہنواز بھٹو بہت سرگرم نظریاتی انقلابی تھے ،آمریتی حواریوںنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کو ان کی59ویں یوم پیدائش کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو بہت سرگرم نظریاتی انقلابی تھے اور آمریتی حواریوں نے سب سے پہلے انہیں ہی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کارکنان شہید شاہنواز بھٹو کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپیل کی کہ کارکنان شہید شاہنواز بھٹو کی ایصال ثواب کے لیئے دعا کریں۔