پیپلزپارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم کی سبکدوشی کے بعد کراچی کابینہ میں بڑی تبدیلی کے امکانات پیدا ہوگئے

منگل 21 نومبر 2017 21:32

پیپلزپارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم کی سبکدوشی کے بعد کراچی کابینہ میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم کی سبکدوشی کے بعد کراچی کابینہ میں بڑی تبدیلی کے امکانات پیدا ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری سعید غنی کو ڈاکٹر عاصم کی جگہ کراچی کا صدر بنایا جائے گا جبکہ پیپلزپارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری کے لئے سینیٹر مرتضی وہاب اور ظفر صدیقی کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ظفر صدیقی پیپلزپارٹی ضلع وسطی کے صدر ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کابینہ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کراچی کی کابینہ میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن آئندہ 48گھنٹو ں میں جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :