وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن (ر) امریندر ..
تازہ ترین : 1
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن ..

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن (ر) امریندر سنگھ کے نام خط

سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سے نبردآزما ہونے کیلئے مل کر علاقائی تعاون کے اقدامات کیے جائیں ‘خط کا متن

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن (ر) امریندر سنگھ کے نام خط لکھاہے ۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس خط میں امریندر سنگھ کو دعوت دی ہے کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سے نبردآزما ہونے کے لیے علاقائی تعاون کے اقدامات کیے جائیں اورآئیے ، اس ضمن میں دونوں صوبوں کے عوام کے خوشحال مستقبل کے لئے ملکر کام کریں۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنے خط میں کہا ہے کہ گزشتہ برس پاکستانی اوربھارتی پنجاب کو سموگ کے مسلے کاسامنا کرنا پڑا،تاہم رواں سال یہ مسئلہ زیادہ شدت اختیار کر گیا اوراس کاپھیلائو بھی زیادہ رہا ۔ اس امر میں کوئی شک نہیں کہ سموگ سے عوام کی صحت بالخصوص بزرگوں اور بچوں پر بُرے اثرات پڑتے ہیں،جبکہ فصلوں کی کاشت میں بھی تاخیر ہوتی ہے۔

اسی طرح گندم کی لیٹ بوائی اور آلو اور دیگر فصلوں کو پہنچنے والا نقصانات کی بنا پر زراعت متاثر ہوتی ہے اور ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ سموگ کی بڑی وجوہات میں گاڑیوں اور صنعتی آلودگی سمیت چاولوں کے بچے کچے مڈھ کی جلائو کے ذریعے تلفی شامل ہے ۔ اوراب اِس مسئلے نے علاقائی صورت اختیار کر لی ہے جس سے نئی دلی تا لاہور اور دیگر علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ مسئلہ بنیادی طور پر سائنسی اور معاشی نوعیت کا حامل ہے جس سے کسی دوسرے طریقے سے نبٹا نہیں جا سکتا ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ بات دونوں صوبوں کے عوام کے مفاد میں ہے کہ مناسب ٹیکنالوجی کے استعمال اور بزنس میتھڈز کے ذریعے چاول کی فصل کے بچے کچے مڈھ کو جلانے کے انسداد کو یقینی بنایا جا تاکہ سموگ سے نجات ملے اوراس ضمن میں پاکستانی اوربھارتی پنجاب مشترکہ اقدامات اورکاوشیں بروئے کار لائیں جس دونو ں صوبوں کے عوام کو فائدہ پہنچے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/11/2017 - 21:30:30

اپنی رائے کا اظہار کریں