وزیراعلی سے نیدرلینڈ کی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
توانائی کے شعبے میںبھی نیدرلینڈ کیساتھ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، دونوںممالک کو معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے‘شہبازشریف ہشت گردی اورانتہاء پسندی کے ناسور کو بڑی حدتک ختم کیا گیا ہے ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں،پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں‘وزیراعلی پنجاب
منگل 21 نومبر 2017 21:30
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ( ن )کی حکومت نے ہزاروں میگا واٹ کے توانائی کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہی-انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے 400میگا واٹ کے سولر پاور پلانٹس لگائے ہیںجبکہ 300میگا واٹ کے پاور پلانٹس پر کام جاری ہے -گیس کی بنیاد پر لگائے جانے والے بجلی کے کارخانوں سے ہزاروں میگا واٹ بجلی حاصل ہورہی ہی-انہوںنے کہاکہ دہشت گردی اورانتہاء پسندی کے ناسور کو بڑی حدتک ختم کیا گیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں-انہوںنے کہاکہ پاک افواج کے افسروں و جوانوں،پولیس کے افسروں و اہلکاروں ،عام شہریوں اور زندگی کے ہر طبقے نے اس جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیںاور ان قربانیوں کے باعث آج پاکستان ایک پرامن ملک بن چکاہے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے - انہوںنے کہاکہ پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔
پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ نیدرلینڈ کی سفیر آر ڈی سٹوئس بریکن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے زرعی شعبے میں تعاون کے بہت مواقع موجود ہیں اورہم پنجاب کے ساتھ لائیوسٹاک اورڈیری ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں بھی اشتراک کار کو فروغ دینا چاہتے ہیں-انہوںنے کہاکہ تجارتی وفود اور لوگوں کے باہمی تبادلوں سے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی و معاشی تعلقات فروغ پائیں گی-پاکستان ایک پرامن ملک ہے اورپنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات کریں گے۔صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،ایم ڈی لاہورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.