الیکشن ایکٹ2017ء ترمیمی بل مستردہونے پراللہ کاشکر

ان لوگوں کوسلام پیش کرتے ہیں جنہوںنے دباؤ،دھمکیاں برداشت کرنے کے باوجودنوازشریف کاساتھ دیا،مریم نواز کا ٹوئٹ

منگل 21 نومبر 2017 21:20

الیکشن ایکٹ2017ء ترمیمی بل مستردہونے پراللہ کاشکر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہاہے کہ الیکشن ایکٹ2017ء ترمیمی بل مستردہونے پراللہ کاشکراداکرنے کے ساتھ ان لوگوں کوسلام پیش کرتے ہیں جنہوںنے دباؤ،دھمکیاں برداشت کرنے کے باوجودنوازشریف کاساتھ دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کابل مستردکئے جانے پرمسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہاکہ ایک شخص کوسب مل کرمائنس کرناچاہتے تھے ،نہ کرسکے کیونکہ وہ ایک شخص نہیں نظریے کانام ،نظریے کومائنس نہیں کیاجاسکتا،دباؤ،دھمکیاں برداشت کرکے نوازشریف کے ساتھ ثابت قدم رہنے والوں کوسلام پیش کرتی ہوں ،پہلی بارجمہوریت سازشوں کوشکست دے رہی ہے ۔

انہوںنے مزیدکہاکہ ترمیمی بل مستردہونے پرعاجزی اورشکرمیں اللہ کے حضورسرجھکاتے ہیں اوراللہ کاشکراداکرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :