پشاور، قابل قدر سکول ہیپی ڈ ے سکول سسٹم میں سالانہ سپورٹس ویک کا افتتاح

منگل 21 نومبر 2017 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) پشاور کے قابل قدر سکول ہیپی ڈ ے سکول سسٹم میں سالانہ سپورٹس ویک کا افتتاح بروز پیر 20نومبر2017؁ء کو سکول کے ڈائر یکٹر ڈاکٹر سید داؤد بخاری اور پرنسپل میمو نہ روف نے باقاعدہ طور پر کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔ مقابلے کے نتیجے میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں ،بچیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات اور سرٹیفکیٹ کی صورت میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہیپی ڈے سکول سسٹم نے 20نومبرکو منائے جانے والے بچوں کے عالمی سپورٹس دن کے حوالے سے اپنے سکول کے بچوں کو ان کی اہمیت کا صحیح معنوں میں پیش کرنے کا عزم کیا گیا۔ ان سالانہ کھیلوں کا سلسلہ20نومبر29نومبر 2017بروز بدھ تک جاری رہے گا۔ چھوٹے بچوں کے لئے سکول کے اخاطے میں ہی کھیلوںکے مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ جبکہ بڑے بچوں کو اُن کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیلئے قیوم سٹیڈیم پشاور میں کھیلنے کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ہمیشہ کیطرح یہ ہیپی ڈے سکول سسٹم کا امتیاز رہا ہے کہ انھوں نے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنے طلبہ اور طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی ہمیشہ بھرپور توجہ دی ہے۔

متعلقہ عنوان :