وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ، ’’خادم پنجاب سکولز پروگرام‘‘ کے تحت سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیرکے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا

صوبے کے ہزاروں سکولوں میں 36ہزار اضافی کمروں کی تعمیر کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہی:شہباز شریف قوم کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہرطرح کے وسائل حاضر ہیں قوم کے مستقبل کو بہتر تعلیمی سہولتوںکیلئے وسائل کی فراہمی سود مند سرمایہ کاری ہے تعمیر شدہ کمروں کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے بعدیہ کمرے سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اورمتعلقہ ڈپٹی کمشنر کے سپرد کیے جائیں گی:وزیر اعلیٰ پنجاب

منگل 21 نومبر 2017 21:19

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ، ’’خادم پنجاب سکولز پروگرام‘‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ’’خادم پنجاب سکولز پروگرام‘‘ کے تحت سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیرکے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا-وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے ہزاروں سکولوں میں 36ہزار اضافی کمروں کی تعمیر کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے اورسکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر سے طلبا ء و طالبات کو بہترین تعلیمی سہولتیں ملیں گی۔

اضافی کمروں کی تعمیر سے طلباء و طالبات کو بہترتعلیمی ماحول ملے گا۔انہوںنے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہرطرح کے وسائل حاضر ہیں ۔پنجاب حکومت سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر پر اربوں روپے وسائل خرچ کررہی ہے اورقوم کے مستقبل کو بہتر تعلیمی سہولتوںکیلئے وسائل کی فراہمی سود مند سرمایہ کاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیرمیں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اورتعمیر شدہ کمروں کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے بعدیہ کمرے سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اورمتعلقہ ڈپٹی کمشنر کے سپرد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اضافی کمروں کی تعمیر کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔منصوبے پر تیزرفتاری سے کام کیا جائے۔ صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور افسران نے ماڈل ٹاؤن سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سول سیکرٹریٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔