وزیراعلی پنجاب سے نیدرلینڈ کی سفیر کی ملاقات،

دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال توانائی کے شعبے میںبھی نیدرلینڈ کیساتھ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، دونوںممالک کو معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہی:شہبازشریف ْمسلم لیگ( ن )کی حکومت نے ہزاروں میگاواٹ کے توانائی کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے ہیں پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں،پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں:وزیراعلی پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات کریں گی:سفیرنیدرلینڈ

منگل 21 نومبر 2017 21:19

وزیراعلی پنجاب سے نیدرلینڈ کی سفیر کی ملاقات،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں نیدرلینڈ کی سفیر آر ڈی سٹوئس بریکن(Mrs. Ardi Stoios-Braken) نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان او رنیدرلینڈ کے مابین اچھے دوستانہ تعلقات موجو د ہیںاورنیدر لینڈ کو زراعت ، لائیوسٹاک، ڈیری فارمنگ اور واٹر مینجمنٹ کے شعبو ںمیں خاص مہارت حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہپنجاب ایک زرعی صوبہ ہے اور زرعی معیشت کا فروغ ہماری ترجیح ہی-دونوں ملکوں کے مابین زرعی شعبہ میں تعاون بڑھانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں-انہوںنے کہاکہ توانائی کے شعبے میںبھی نیدرلینڈ کے ساتھ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں- دونوںممالک کو معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ( ن )کی حکومت نے ہزاروں میگا واٹ کے توانائی کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہی-انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے 400میگا واٹ کے سولر پاور پلانٹس لگائے ہیںجبکہ 300میگا واٹ کے پاور پلانٹس پر کام جاری ہے -گیس کی بنیاد پر لگائے جانے والے بجلی کے کارخانوں سے ہزاروں میگا واٹ بجلی حاصل ہورہی ہی-انہوںنے کہاکہ دہشت گردی اورانتہاء پسندی کے ناسور کو بڑی حدتک ختم کیا گیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں-انہوںنے کہاکہ پاک افواج کے افسروں و جوانوں،پولیس کے افسروں و اہلکاروں ،عام شہریوں اور زندگی کے ہر طبقے نے اس جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیںاور ان قربانیوں کے باعث آج پاکستان ایک پرامن ملک بن چکاہے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے - انہوںنے کہاکہ پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔

پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ نیدرلینڈ کی سفیر آر ڈی سٹوئس بریکن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے زرعی شعبے میں تعاون کے بہت مواقع موجود ہیں اورہم پنجاب کے ساتھ لائیوسٹاک اورڈیری ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں بھی اشتراک کار کو فروغ دینا چاہتے ہیں-انہوںنے کہاکہ تجارتی وفود اور لوگوں کے باہمی تبادلوں سے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی و معاشی تعلقات فروغ پائیں گی-پاکستان ایک پرامن ملک ہے اورپنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات کریں گے۔صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،ایم ڈی لاہورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :