نیشنل ٹی ٹونٹی سپریٹ کرکٹ لیگ کا گیارہواں روز

لاہورریجن وائٹ نے پشاورریجن ، فیصل آبادنے راولپنڈی ریجن کو ہرادیا

منگل 21 نومبر 2017 21:19

نیشنل ٹی ٹونٹی سپریٹ کرکٹ لیگ کا گیارہواں روز
اسلام اؔٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) نیشنل ٹی ٹونٹی سپریٹ کرکٹ لیگ کے گیارہویں روزکھیلے گئے پہلے میچ میں لاہورریجن وائٹ کے سلمان بٹ ،کامران اکمل کی بہترین بیٹنگ اورعمیدآصف کی شاندارباؤلنگ کی وجہ سے پشاورریجن کوشکست کاسامناکرناپڑاجبکہ دوسرے میچ میں فیصل آبادنے راولپنڈی ریجن کو5وکٹوںسے ہرایا،پہلے میچ میں لاہورریجن وائٹ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا،اورمقررہ20اوورزمیں چاروکٹوں کے نقصان پر163رنزبنائے لاہوروائٹ کے کپتان سلمان بٹ نے 14چوکوں کی مددسے 85ناٹ آؤٹ رنزبنائے اورسلمان بٹ کے ساتھ اوپنگ کرنے والے کامران اکمل نے 40گیندوںپر3چھکوںاور5چوکوںکی مددسی52رنزبنائے ،پشاورریجن کے سہیل خان ،کامران غلام اورکاشف بھٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،مطلوبہ ہدف کے جواب میں پشاورریجن کی ٹیم10وکٹوں پر19.3اوورزمیں136رنزبناکرآؤٹ ہوگئی،نویدیٰسین اورسیف بدرنے باالترتیب 25اور23رنزبنائے ۔

(جاری ہے)

لاہورریجن نے 26رنزکے عوض چاروکٹیں جبکہ آصف علی اوراحسان عادل نے دودووکٹیں حاصل کیں۔دوسرے میچ میں فیصل آبادریجن نے راولپنڈی کو5وکٹوں سے ہرایا۔راولپنڈی نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیااورمقررہ 20اوورزمیں 3وکٹوں کے نقصان پر193رنزبنائے ،کپتان عمرامین نے 47گیندوںپر3چھکوںاورسات چوکوں کی مددسی67اورزین عباس نے 45گیندوں پر62رنزبنائے ۔تنویرتاج ولی ،اسدرضااورتمیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں فیصل آبادنے مقررہ ہدف آخری اوورکی پانچویں گیندپر199رنزبناکرحاصل کیا۔فیصل آبادکی جیت میں شعیب مقصودکی دھواںداربیٹنگزتھی ،شعیب نے 43گیندوںپر6چھکوں اور9چوکوں کی مددسے 87رنزبنائے ،خرم شہزاد25گیندوںپر3چھکوں اور5چوکوں کی مددسی52رنزناٹ آؤٹ رہی۔

متعلقہ عنوان :