ضلع بھر میں عید میلاالنبی ؐ عقیدت و احترام اور شایان شان طریقہ سے منائی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر

منگل 21 نومبر 2017 21:16

مظفر گڑھ۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں عید میلاالنبی ؐ عقیدت و احترام اور شایان شان طریقہ سے منائی جائے گی، محفل میلاد کی تقاریب ، جلسے اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے میلاد کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈی پی او ملک اویس احمد ، اے ڈی سی جی ظہور حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور ہم امن کے داعی ہیں، حضور اکرم ؐ کی تعلیمات پر عمل ہی ہماری نجات کا ذریعہ ہے ، ہم نے خود بھی امن قائم کرنا ہے اور امن کا درس بھی دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں پائیدار قیام امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام ، سول سائٹی کا ہم کردار رہا ہے ، ضلع میں مستقل قیام امن کیلئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے اور ضلع کی تعمیرو ترقی میں اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ملک اویس احمد نے کہا کہ عید میلاالنبیؐکے موقع پر ہر جلسے، جلوس اور دیگر محفل میلاد کے تقاریب کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، سپیشل برانچ اور سول ڈیفنس کے تعاون سے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں حسین احمد مدنی، ہلال جاوید کاظمی، طارق شریف اور غوث بخش فریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلاد النبیؐ نہایت جوش و جذبے اور عقیدت احترام سے منایا جائے گا، مساجدو گھروں میں میلاد منعقد کرائی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی تعمیر و ترقی اور ضلع میں قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :