قومی فریضے اور ملی جذبے کیساتھ ہم سب نے پولیو کا خاتمہ ممکن بنانا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شجاع قطب بھٹی

منگل 21 نومبر 2017 21:14

قومی فریضے اور ملی جذبے کیساتھ ہم سب نے پولیو کا خاتمہ ممکن بنانا ہے، ..
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال شجاع قطب بھٹی نے کہا ہے کہ قومی فریضے اور ملی جذبے کیساتھ ہم سب نے ملکر پولیو کا خاتمہ ممکن بنانا ہے ۔ موجودہ تین روزہ پولیو مہم میں اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پلوائے بغیر نہ رہ جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں انسداد پولیو مہم کی پہلے روز کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ، ڈی او ہیلتھ، ڈی او ایجوکیشن ، ڈی ڈی اوز ہیلتھ کے علاوہ ڈبلیو ایچ اوز کے نمائندوں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پانچ سال تک کی عمر کے 73588بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جس میں سی73768بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے گئے اس طرح پولیو ٹیموں کی کارکردگی سوفیصد سے زائد رہی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران چھ ماہ سے چودہ ماہ تک کی67740 بچوں کو وٹامن اے کے بھی قطرے پلوائے گئے جس پر اے ڈی سی جی نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیموں کو مزید متحرک کیا جائے تاکہ مہم کی کامیابی کو100فیصد ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :