Live Updates

کوئی بھی طاقت نواز شریف کو عوام سے جدا نہیں کرسکتی، کل بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن تھے ،آج بھی ہیں‘ مریم نواز

2013ء کے انتخابات کی طرح 2018ء میں بھی مخالفین کو عبرتناک شکست دینگے‘ ماڈل ساندہ روڈ کے افتتاح کے موقع پر غیر رسمی گفتگو

منگل 21 نومبر 2017 21:13

کوئی بھی طاقت نواز شریف کو عوام سے جدا نہیں کرسکتی، کل بھی عوام کے دلوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت نواز شریف کو عوام سے جدا نہیں کرسکتی، وہ کل بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن تھے اور آج بھی ہیں،2013ء کے الیکشن کی طرح 2018ء میں بھی (ن) لیگ مخالفین کو عبرتناک شکست دے گی۔

(جاری ہے)

وہ ماڈل ساندہ روڈ کے افتتاح کے موقع پر غیر رسمی گفتگوکررہی تھیں اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور لیگی قیادت کے کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کا جنون دیکھ کر بے انتہا خوشی محسوس ہو رہی ہے، پہلے بھی عوام کی سچے دل سے خدمت کی اور آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کل بھی نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن تھے اور آج بھی ہیں، ان کی محبت کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا اور نہ ہی دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو عوام سے جدا نہیں کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی ووٹ کی طاقت کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا،2013ء کے الیکشن کی طرح 2018ء میں بھی (ن) لیگ کامیابی حاصل کریں گی اور مخالفین کو عبرتناک شکست دے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات