ٹریفک پولیس سرگودھا کی طرف سے جعلی چالان بک کے ذریعے چالان کاٹنے کا انکشاف

منگل 21 نومبر 2017 21:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) ٹریفک پولیس سرگودھا کی طرف سے جعلی چالان بک کے ذریعے چالان کاٹنے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس سرگودھا نے شہریوں کو لوٹنے کیلئے نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے چالان بک کی دو کاپیاں استعمال کرنا شروع کردی ۔ ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس نے ٹریفک چیکنگ کے بہانے شہریوں سے پیسے بٹورنے کیلئے نئے طریقہ کے تحت جعلی چالان بک چھپوا کر چالان کاٹ کر نقدی وصول کرنا شروع کردی۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے شہریوں میں اضطراب کی کیفیت پائی جاتی ہے اور کئی ایک مقامات پر شہریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔ غریب رکشہ ڈرائیور محمد اشرف نے بتایا کہ چونگی نمبر9 سیٹلائٹ ٹائون میں تعینات ٹریفک کے تھانیدار نے اس کا جعلی رسید کے ذریعے چالان کاٹا اور بعدازاں اس سے ایک ہزار روپے وصول کرکے جعلی چالان چٹ کو ضائع کردیا۔ اس طرح وہ کئی اور رکشہ ڈرائیوروں کو بھی لوٹ رہے ہیں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہم کیا کریں ہم نے اوپر بھی منتھلی دینا ہوتی ہے۔ گورنمنٹ کی کتاب پر چالان کاٹنے سے ہم منتھلی کیسے ادا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :