سرگودھا اور گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان، موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان نقدی لوٹ لی گئی

منگل 21 نومبر 2017 21:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) ڈاکے اور چوریاں شہری لٹ گئے۔ پولیس ناکوں پر کھڑی رہی سرگودھا اور گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان، موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی سامان نقدی لوٹ لی گئی۔ تفصیل کے مطابق دو مسلح ڈاکوئوں نے عبداللہ کالونی کے قریب غلام شبیر نامی شخص کی دکان میں گھس کر اسلحہ کے زور پر پچاس ہزار روپے کا کیش لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

چک 39 شمالی میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے چکن فروش کی گاڑی کو روک کر دن بھر کا کیش اسلحہ کے زور پر لوٹ کر لے گئے۔ چک 104 جنوبی میں نامعلوم افراد نے دین محمد نامی شخص سے لاکھوں روپے کے قیمتی مویشی چوری کرلیے۔ وجھ میں نامعلوم افراد نے سمیع اللہ نامی شخص کی دکان کی چھت اتار کر دو لاکھ روپے کا قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے۔ گودام ایریا میں محمد اویس نامی دکان سے محمد آصف نے موبائل فون اور اڑھائی لاکھ کی نقدی لوٹ لی جبکہ عبدالرحمن نے ساجد نام ی شصخ سے نو لاکھ روپے مالیت کے فون اس کی شاپس واقع ٹرسٹ پلازہ سے چوری کرلیے چک 45 جنوبی میں نامعلوم افراد نے جبران بشارت کے میڈیکل سٹور سے ہزاروں کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔

متعلقہ عنوان :