بجٹ میں کمی،نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام نے غریب ملازمین کی قربانی تیار کرلی

ملازمین کو فارغ کرنے پر وزارت قومی و صحت نے بھی حامی بھرلی

منگل 21 نومبر 2017 20:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام نے بجٹ کم کرنے کیلئے غریب ملازمین کی قربانی تیار کرلی ہے، 200 ملازمین کو فارغ کرنے پر وزارت قومی و صحت نے بھی حامی بھرلی ہے۔ جبکہ پہلے مرحلے میں 88 ملازمین کی لسٹ وزارت قومی و ضحت کو بھجوا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر ناصر نے بجٹ کو کم کرنے کیلئے 200 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں سے پہلے مرحلے میں 88 ملازمین کی لسٹ وزارت کو بھجوا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر قومی و صحت سائرہ افضل تارڑ کو بھی ڈائریکٹر جنرل قومی و صحت نے ان غریب ملازمین کو ملازمتوں سے نکالنے پر راضی کرلیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ بجٹ میں کمی کیلئے یہ ضروری ہے تاہم بڑے عہدے پر موجود ملازمین میں سے کسی کو نہیں نکالا جارہا ہے اس وقت نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے منیجر سولہ لاکھ روپے تک تنخواہ وصول کررہے ہیں ان ملازمین میں نو ملازمین نے ہائی کورٹ میں حکم امتناعی بھی لے رکھی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے نام 88 ملازمین کی لسٹ میں وزارت قومی و صحت کو بھیج رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :