جہلم شہر میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے ناجائز تجاوزات اور این او سی کے بغیر نصب ہورڈنگ بورڈز کے خلاف آپریشن کلین اپ،متعدد بورڈ اتار لیے گئے

منگل 21 نومبر 2017 20:36

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) جہلم شہر میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے ناجائز تجاوزات اور این او سی کے بغیر نصب ہورڈنگ بورڈز کے خلاف آپریشن کلین اپ،متعدد بورڈ اتار لیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی مرزا راشد ندیم جرال کے احکامات پر ایم او آر محمد علی نے انکروچمنٹ انسپکٹر آفتاب عالم کے ہمراہ جہلم کے مصروف بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور سامان قبضہ میں لے کر تاجروں کو وارننگ کے ساتھ ساتھ جرمانے کیے،اسی طرح شہر میں بغیر این او سی کے لگائے گئے ہورڈنگ بورڈز بھی اتار کر قبضہ میں لیے گئے۔

اس موقع پر ایم او آر محمد علی نے کہا کہ تمام تاجروں کا فرض ہے کہ وہ ناجائز تجاوزات کرنے سے اجتناب کریں کیونکہ وہ قابل احترام اور معاشرے کے بہترین شہری ہیں انہیں غیر قانونی کام کرنے کی بجائے دوسروں کو بھی روکنا ہوگا تبھی بازار کشادہ ہوںگے اور کاروبار بڑھے گا ۔

متعلقہ عنوان :