مہمند ایجنسی، پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ پر موٹر وے طرز کے نظام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

منگل 21 نومبر 2017 20:36

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) مہمند ایجنسی، پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ پر موٹر وے طرز کے نظام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ انسانی زندگی سب سے قیمتی ہے۔ ٹریفک حادثات سے بچائو کیلئے فاٹا میں پہلی بار باقاعدہ ٹریفک قوانین لاگو ہونگے۔ نحقی ٹنل اور جدید ایکسپریس وے بننے کے بعد حادثات میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔ چھوٹی گاڑی کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ اور بڑی گاڑی کیلئے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ حد رفتار ہوگی۔

پولیٹیکل ایجنٹ نے غاخی کنڈائو چیک پوسٹ پر افتتاح کر کے موٹر سائکلیں اور سپیڈ کیمرے ٹریفک سکواڈ کے حوالے کئے۔ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں منگل کے روز ہیڈ کوارٹر غلنئی غاخی چیک پوسٹ پر پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی محمود اسلم وزیر نے نحقی ٹنل اور مہمند ایجنسی باجوڑ روڈ کی تعمیر نو کے بعد ٹریفک نظام لاگو کرنے کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حمید اللہ خٹک ، قبائلی عمائدین اور لیویز ذمہ داران بھی تھے۔ اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ایجنسی میں نئے روڈ اور شاہراہیں تعمیر ہو رہی ہے۔ جس پر ٹریفک رش بڑھتا جا رہا ہے۔ اور حادثات میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے خاطر مہمند ایجنسی میں ٹریفک کا باقاعدہ نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔

جس کیلئے 20 لیویز کے اہلکاروں کو موٹر وے ٹریفک نظام کی باقاعدہ ٹریننگ دی گئی ہے۔ جو موبائل گاڑیوں اور موٹر سائکلوں پر گشت کر کے جدید سپیڈ گن کیمروں کی مدد سے روڈ اور ٹرانسپورٹ کی مانیٹرنگ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ روڈ پر بڑی گاڑی کی حد رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ اور چھوٹی گاڑی کی سپیڈ 60 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد ہونے پر جرمانہ کی جائیگا۔

موٹر سائیکل سواری کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔ ایک ہفتے تک آگاہی مہم چلا کر باقاعدہ نافذ کیا جائیگا۔ پی اے مہمند محمود اسلم وزیر نے افتتاحی تقریب میں مہمند لیویز ٹریفک فورس کے تربیت یافتہ اہلکاروں کو موٹر سائیکلیں اور سپیڈ گن کیمرے حوالے کئے اور ہدایت کی گئی کہ ڈرائیوروں اور عام لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ انہوں نے غاخی کنڈائوگیٹ پر سواریوں کی گاڑیوں میں نئے ٹریفک نظام کے آگاہی پمپلیٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :