گورنر سندھ محمد زبیر سے میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات
جاری ترقیاتی منصوبے ، کراچی ترقیاتی پیکج میں پیش رفت اور اہمیت کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
منگل 21 نومبر 2017 20:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد کراچی کی ترقی و خوشحالی پر تمام توجہ مرکوز ہے ،شہر کے صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں ،معاشی سرگرمیوں میں روز بروز اضافہ اور سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے پیش نظر انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ، نئی صنعتوں کے قیام اور نجی سیکٹر کے فعال کردار سے لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہو رہے ہیں جس سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کی اصل وجہ امن و امان کی بحالی ہے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ۔ گورنر محمد زبیر نے کہا کہ کراچی اپنی استعداد کے لحاظ سے پوری دنیا میں سرفہرست شہر ہے جہاں پر کی جانے والی سرمایہ کاری کے فوری اور مطلوبہ نتائج سے بڑھ منافع سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش اہمیت کا حامل ہے ، شہر میں عرصہ دراز سے دنیا بھر کی ملٹی نیشنل کمپنیاں منافع بخش کاروبار سے منسلک ہیں اور مزید سرمایہ کاری میں بھی بھرپور دلچسپی رکھتی ہیں جو کہ خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،یکساں ترقی کے وژن پر وفاق کا ربند ہے ، وفاقی ، صوبائی حکومتیں اوربلدیاتی ادارے مل کر عوام کو بہتر انداز میں سہولیات فراہم کرسکتے ہیں ۔ملاقات میں میئر کراچی وسیم اختر نے بتایا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے اور ایک میکانزم کے تحت ضروری اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہاہے، بلدیاتی ادارے شہر میں صفائی ستھرائی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کے تحت جاری میگا پروجیکٹس کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، کراچی ترقیاتی پیکج کے منصوبوں کی تکمیل سے مکینوں کو ریلیف حاصل ہوگا ۔#مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.