سلمان خان کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

منگل 21 نومبر 2017 20:50

سلمان خان کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اکثروبیشتر گلوکاری کا شوق بھی پورا کرتے رہتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے ایک تقریب کے دوران ایک مشہور گیت گایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔سلمان خان گزشتہ ہفتہ (18 نومبر) کو فٹبال لیگ 'انڈین سپر لیگ' میں شرکت کے بعد اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ ممبئی واپس آئے جہاں انہوں نے اپنی بہن ارپتا کی شادی کی سالگرہ اہلخانہ کے ساتھ منائی۔

سالگرہ کی تقریب میں سلمان نے مشہور گیت 'جب کوئی بات بگڑ جائی' گایا اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔اس تقریب میں کترینہ کیف، ملائکہ اروڑا، امریتا اروڑا، سوہا علی خان، کنال کیمو اور دیا مرزا سمیت متعدد بالی وڈ اسٹارز نے شرکت کی اور سب ہی سلمان کے گانے پر خوب لطف اندوز ہوئے۔

(جاری ہے)

سلمان نے 2015 میں اپنی فلم 'ہیرو' میں 'میں ہوں ہیرو تیرا' گانا گایا تھا جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا اور اب مداحوں کو انتظار ہے کہ کب دبنگ خان باقاعدہ طور پر دوبارہ کوئی گانا گائیں گے۔

فی الحال سلمان خان اپنی نئی فلم 'ٹائگر زندہ ہی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ خوبرو اداکارہ کترینہ کیف جلوہ گر ہوں گی۔فلم رواں برس 22 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ ۔

متعلقہ عنوان :