موقع ملا تو شاہد کپور کو قتل کرنا چاہوں گی، دپیکا پڈوکون

منگل 21 نومبر 2017 20:50

موقع ملا تو شاہد کپور کو قتل کرنا چاہوں گی، دپیکا پڈوکون
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نیاپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکاررنویر سنگھ کو ٹھکرا کر بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے شادی اوراداکار شاہد کپورکو قتل کرنیکی خواہش کا اظہار کردیا۔بالی ووڈ میں کئی ایسے اداکار ہیں جن کی شادی بھارت کا قومی مسئلہ بنا ہوا ہے جن میں سرفہرست بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان، ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مداح جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے پسندیدہ اداکار آخرکب اور کس سے شادی کریں گے۔ سلمان خان تو 50 سال سے زائد عمر ہونے کے بعد بھی فی الحال شادی کے موڈ میں نظر نہیں آرہے تاہم دپیکا پڈوکون نے شادی کرنے کی خواہش کااظہار کردیا ہے۔حال ہی میں دپیکا پڈوکون نے بھارتی ٹی وی کے متنازعہ اور مقبول ترین رئیلیٹی شو ’بگ باس سیزن11‘میں اپنی فلم’پدماوتی‘کی تشہیر کے لیے شرکت کی جہاں انہوں نے شوکے میزبان سلمان خان سے خوب گپ شپ کی۔ سلمان نے بھی اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دپیکا سے مداحوں کی خواہش پران کے آئندہ مستقبل کے لائحہ عمل اورشادی سے متعلق سوال کرڈالا۔۔

متعلقہ عنوان :