Live Updates

مانسہرہ میںپاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کو تاریخ ساز بنائیں گئے، راجہ احتشام

منگل 21 نومبر 2017 20:45

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر راجہ احتشام نے کہا ہے کہ 26نومبر کو مانسہرہ میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کو تاریخ ساز بنائیں گئے ،جلسے کی بھرپور کامیابی کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں ہیں، ضلع ہری پور میں بسنے والا ہر پی ٹی آئی کا کارکن 26 نومبر کو جلسے میں شرکت کر کے ثابت کریگا کہ ھزارہ اب مسلم لیگ ن کا گڑھ نہیں رہا بلکہ پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے، پی ٹی آئی کا ہر کارکن یوسف ایوب خان کی قیادت میں متحد ہے اور پی ٹی آئی کے چئیرمین اور مرد مجاھد عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ان خیالات کا اظہار وہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی پبلک سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کے دوران کر رئے تھے،اس موقع پر یوسف ایوب خان،ضلع نائب ناظم آغا شبیر خان،تحصیل نائب ناظم احسن علی شاہ،سئنیر نائب صدر ملک طاہر اقبال،تحصیل و ضلعی خواتین ممبران سمیت بلدیاتی ممبران اور بڑی تعداد میں پارٹی کے کارکن موجود تھے،میٹنگ سے پارٹی عہدیداروں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کا بیڑھ غرق کردیا ہے،آئی ایم ایف سے قرضہ لے لے کر اس وقت ہر پاکستانی بچے کو ایک لاکھ پچبن ہزار کا مقروض بنادیا ہے، ن لیگ کے جن جن لوگوں کو نکالا گیا ہے وہ اپنے گریبانوں میں جھانکیں انھوں نے عوام کو سوائے محرومیوں کے کیا دیا ہے،مانسہرہ میں پی ٹی آئی کے جلسے کی بھرپور کامیابی کے لیے پارٹی کا ہر عہدیدار اور کارکن اپنے ساتھ 15 سے 20 افراد کو جلسے میں شرکت کے لیے لائے گا پارٹی نے ہر شخص کو عزت دی ہے مقام دیا ہے ہر شخص کو اپنی پاور شو کرنی ہو گی،ہر گلی محلے،ہر یونین کونسل میں سے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے مشن کے بارے میں عوام کو آگاہ کردیا ہے، مسلم لیگ ن کے ایبٹ آباد کے ہونے والے جلسہ کے مقابلے میں 10 گنا بڑا جلسہ کر کے دکھانا ہے،اور ھزارہ کے لوگوں کو ثابت کر کے دکھانا ہے کہ پی ٹی آئی کے سپورٹر اور کارکن عمران خان کے جھنڈے تلے ایک ہیں اور متحد ہیں، 26 نومبر کو ہری پور شہر سے یوسف ایوب خان کی قیادت میں تاریخی قافلہ مانسہرہ جلسہ گاہ میں پہنچے گا اور برتری ثابت کر کے دکھائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات