مشال خان قتل کیس کی سماعت کل انسداد دہشت گردی کی عدالت ایبٹ آباد میں ہو گی

پچھلی چار سماعتوں کے دوران تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کیا جا رہا ہے مشال خان کے والد اور زخمی طالبعلم کا وڈیو لنک کے زریعے بیان ریکارڈ کیے جانے کا امکان

منگل 21 نومبر 2017 20:45

ہریپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) مشال خان قتل کیس کی سماعت کل 22نومبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت ایبٹ آباد میں ہو گی پچھلی چار سماعتوں کے دوران تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کیا جا رہا ہے آج مشال خان کے والد اور زخمی طالبعلم کا وڈیو لنک کے زریعے بیان ریکارڈ کیے جانے کا امکان تفصیلات کے مطابق مردان یونیورسٹی میں قتل ہونے والے مشال خان قتل کیس کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے اور 48گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں صرف دو گواہ مشال خان کے والد اقبال کاکا اور زخمی طالبعلم عبداللہ جس کا بیان وڈیو لنک کے زریعے ہو گا آج 22نومبر بدھ کو ایبٹ آباد دہشت گردی عدالت میں جج فضل سبحان کی نگرانی میں سماعت ہو گی گواہوں کے بیانات کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ بھی اگلے چند ہفتوں کے دوران ہی متوقع ہے

متعلقہ عنوان :