سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کے 67 معذور افراد کی برطرفی سے متعلق فریقین کو ایک ہفتے میں معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا

منگل 21 نومبر 2017 20:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کے 67 معذور افراد کی برطرفی سے متعلق فریقین کو ایک ہفتے میں معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ ملازمین کی بھرتیوں کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دینے پر عدالت برہم ہوگئی۔ کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ لوئر اسٹاف کی بھرتی کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس گلزار احمد نے ریماکس دیئے کہ ملازمین کا ٹھیکہ دینا کے الیکٹرک کیلئے باعث شرم ہے۔ سپریم کورٹ اس ایشو پر 3 فیصلے دے چکی ہے۔ کے الیکٹرک سنجیدگی سے لوگوں کے مسائل حل کرے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو تیاری کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دے دی۔ دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ کے الیکٹرک نے معذور کوٹہ پر بھرتی 67 ملازمین کو غیر قانونی طور پر برطرف کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :