وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمدکی مسلم لیگ اٹک کے رہنمائوں کے درمیان شدید رنجشیں ختم کر ا نے کی کاوش بار آور ثابت

فرا نس میں ارب پتی تا جر سردار ظہور اقبال آف تا جہ بارہ نے گزشتہ ہفتہ فرانس سے پا کستان پہنچتے ہی مسلم لیگ (ن) ضلع اٹک کی قیادت کی آپس کی دوریاں ختم کرا نے کے لئے تمام قیادت کو ایک میز پرجمع کر نے کے لئے مدعو کر رکھا ہے

منگل 21 نومبر 2017 20:39

وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمدکی مسلم لیگ اٹک کے رہنمائوں کے درمیان شدید ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمدکی مسلم لیگ اٹک کے رہنمائوں کے درمیان شدید رنجشیں ختم کر ا نے کی کاوش ببار آور ثابت ہو ئی اور آج 22نو مبر کو فتح جنگ کی یو نین کونسل شا ہراہ سعد اللہ کے گائوں تا جہ بارہ میں عوام کے لئے سو ئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کی افتتاعی تقریب منعقد ہو گی جس میں ضلع اٹک کی مسلم لیگ (ن) کی تمام سر کر دہ شخصیات کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی قا ئدین شر کت کریں گے تقریب کے میزبان فرا نس میں ارب پتی تا جر سردار ظہور اقبال آف تا جہ بارہ نے گزشتہ ہفتہ فرانس سے پا کستان پہنچتے ہی مسلم لیگ (ن) ضلع اٹک کی قیادت کی آپس کی دوریاں ختم کرا نے کے لئے عملی طور پر کوششیں شرو ع کر ا کر تمام قیادت کو ایک میز پرجمع کر نے کے لئے مدعو کر رکھا ہے تقریب کے مہما ن خصوصی وفا قی وزیر پا ر لیمانی امور شیخ آفتاب احمد ہیں جنہوں نے سردار ظہور اقبال آف تا جہ بارہ کے مشن کو آگے بڑھا تے ہوئے مسلم لیگ (ن) ضلع اٹک کی تما م قیادت کو اپنے گھر بلانے کے لئے مدعو کیا جس میں چو ہدری نثار علی خان کے بہنو ئی سابق امیدوار قومی اسمبلی آصف علی ملک ایڈووکیٹ ،چو ہدری نثار علی خان کے بھا نجے چیئر مین یو نین کونسل ملال احسن خان ، وزیر معدنیات پنجاب چو ہدری شیر علی خان ، رکن قومی اسمبلی ملک اعتبار خان آف کھنڈہ ، ایم پی اے ملک ظفر اقبال گلیا ل ، امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 18پنڈی گھیب چیئر مین حا جی ملک ریاست علی سدریال کی عد م مو جودگی میں ان کے بھائی حاجی ملک شیر خان سدریال ،چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ اور ضلعی سینئر نا ئب صدر مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزاد نے شر کت کی سیاسی رہنمائوں نے آپس میں گلے شکوئوں کے ساتھ مسلم لیگ کے با ہم متحد ہو کر چلنے کا اعادہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :