موٹروے کے نام پر عوام سے دوگناٹول ٹیکس وصول کرناظلم ہے وفاقی حکومت موٹروے پر عائدٹول ٹیکس واپس لی,حافظ طاہرمجید

منگل 21 نومبر 2017 20:37

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ موٹروے کے نام پر عوام سے دوگناٹول ٹیکس وصول کرناظلم ہے وفاقی حکومت کراچی حیدرآبادموٹروے پر عائدٹول ٹیکس واپس لے ۔انھوں نے کہاکہ کراچی حیدرآبادM9موٹروے ابھی زیرتعمیر ہے اس کاایک حصہ جزوی طور پر تعمیر ہواہے اس کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال ہواہے۔

پورے سپرہائی وے کوموٹروے کانام دیاگیاہے اوراسی لحاظ سے ٹول ٹیکس وصول کیاجارہاہے جوکہ غیرقانونی اور غیراخلاقی ہے۔

(جاری ہے)

اچانک ٹول ٹیکس کی شرح دوگناکردیناعوام پر ظلم ہے۔ٹرانسپورٹرحضرات یہ ٹیکس اپنی جیب سے تواداکرنے سے رہے اس کابوجھ بھی عوام ہی کوکرایوں میں اضافے کی صورت میں بھگتناپڑرہا ہے جس سے عوام کی پریشانی دوچندہورہی ہے۔انھوں نے کہاکہ ایم نائن موٹروے بین الاقوامی معیارکے مطابق نہیں ہے اس کی تعمیرات میں معیاری میٹریل استعمال کیاجارہاہے نہ سروس روڈ بنائی گئی ہے اور نہ ہی باقاعدہ موٹروے پولیس تعینات کی گئی ۔وفاقی حکومت ٹھیکے دار کمپنی کوپابندکرے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق موٹروے تعمیر کرے اورسہولتوں کے مطابق ٹیکس وصول کرے۔

متعلقہ عنوان :