سپریم کورٹ نے بھی حکومت کو فیض آباد دھرنا ختم کروانے کی ہدایت کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 21 نومبر 2017 20:29

سپریم کورٹ نے بھی حکومت کو فیض آباد دھرنا ختم کروانے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 نومبر2017ء) سپریم کورٹ نے بھی حکومت کو فیض آباد دھرنا ختم کروانے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں جاری مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکم نامے کا حکومت کو فیض آباد دھرنا ختم کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔ تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دھرنا سے لوگوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ جڑواں شہر چند شر پسندوں کے ہاتھ یرغمال بنے ہوئے ہیں۔ طالبعلموں اور مریضوں کو دھرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ دھرنے میں غلیظ اور اشتعال انگیز زبان استعمال کی جا رہی ہے لیکن حکومت راستےکھولنےکی بجائےصرف مذاکرات میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :