اوکاڑہ پولیس نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں،ایس ایچ او اعجا ڈوگر نے پو لیس کی بھا ری نفری کی ہمراہ بستی نور کے رہا ئشی کے گھر کی دیواروں کو پھلانگ کر پولیس گھر میں داخل ہو گئی

گھر کا سربراہ موجود نہ ہونے پر پانچ بچوں کی ماں کو بالوں سے پکڑکر اہلِ علاقہ کی مو جو د گی میں زبردستی پولس کی گاڑی میں ڈال کر تھانہ سٹی دیپالپور منتقل کر دیا اہلِ علاقہ پولیس کے غیر قانونی اقدام پر مشتعل ، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

منگل 21 نومبر 2017 20:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) تھانہ سٹی دیپالپور کے ایس ایچ او کی پولیس گردی ،پو لیس کے خلاف دیپالپور میں خواتین کا احتجاج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی دیپالپور کے ایس ایچ او نے پولیس گردی بد ترین مثال قائم کر دیاایس ایچ او اعجا ڈوگر نے ترقی پانے کی خواہش میں اور وردی کے نشہ میں دھت ہوکر پولیس گردی کی انتہاہ کر دی انچارج انویسٹی گیشن افیسر طالب حسین اور پو لیس کی بھا ری نفری کی ہمراہ بستی نور کے رہا ئشی شوکت علی کے گھر کی دیواروں کو پھلانگ کر پولیس گھر میں داخل ہو گئی اور شوکت علی کو گھر میں نہ پاکر اسکی پانچ بچوں کی ماں عزیزاں بی بی کو بالوں سے پکڑکر اہلِ علاقہ کی مو جو د گی میں زبردستی پولس کی گاڑی میں ڈال کر تھانہ سٹی دیپالپور لے آئی اہلِ علاقہ نے مرد اور خوتین کی بڑی تعداد پولیس کی اس غیر قانونی اقدام پر مشتعل ہو گئی اور تھانہ سٹی دیپالپور کا گھیراؤ کر لیا پولیس نے تھا نے کا گیٹ بند کر دیاایس ایچ او نے نعرے بازی کر نے والے مظاہرین کو دھمکی دی کہ وہ متشر ہو جا ئیں ور نہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اُنکے خلاف مقدمہ در کر دیا جا ئیگا اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے سٹی تھانے کی سامنے بھر پور احتجاج کیا اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گرفتار کے وقت کوئی منشیات برآمد نہیں ہو ئی جبکہ ایس ایچ او اعجاز ڈوگر نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ شوکت علی وغیرہ منشیات کاکاروبار کرتے ہیں شوکت علی پر منشیات کے متعدد مقدمات درج ہیں ہمیں مخبری ہو ئی تھی اور اُنکے پاس منشیات بھی برآمد ہو ئی ہے

متعلقہ عنوان :