چوہدری پرویز الہٰی دور میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے گئے، چوہدری ظہیر الدین

مزدو ر خوشحال ہوگا تو ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا مزدور کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ کے بعد اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا جو مزدوروں سے زیادتی ہے،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب کا تنظیمی اجلاس سے خطاب

منگل 21 نومبر 2017 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خاں نے کہا ہے کہ مزدور خوشحال ہوگا تو ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا انہوںنے کہا کہ حکومت نے مزدور کی کم از تنخواہ 13,000روپے تو مقرر کردی ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا اور انہیں کم از کم تنخواہ بھی نہیں مل رہی اس طرح مزدوروں کا استحصال کیا جارہا ہے جو مزدوروں سے زیادتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں مسلم لیگ لیبرونگ کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات میاں عمران مسعود،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر ،مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے بھی شرکت کی جبکہ مسلم لیگ لیبرونگ کے نئی تنظیمی عہدیداران چوہدر ی زعیم گھمن ،عمران گھمن،بشارت علی، رضوان ملک،سعید جمیل وڑائچ، شعیب چیمہ،نبیل گھمن، سلیمان چیمہ، دانش وڑائچ، بابر شاہ، چوہدری زین علی بھٹی، محمد بلال جٹ، مقصود احمد، فلک شیر، عاصم علی بھٹی ،خان بہادر گلشن، احسان علی جٹ، عبدالغفور علوی، بابر گجر،رانا اشفاق خاں، ثاقب صدیقی،سجاد حیدر کو ان کے عہدوں کے نوٹیفیکشن دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

چوہدری ظہیرالدین خان نے کہا کہ ختم نبوت پر پوری قوم متحد ہے اور اس میں ترامیم کرنے والوں کا احتساب ضروری ہے پاکستان مسلم لیگ اس سلسلہ میں دینی جماعتوں کے موقف کی بھر پورحمایت کرتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ شریف برادران کے خلاف کرپشن کیسوں پر ان کا عدلیہ کے خلاف رویہ توہین آمیز ہے وہ عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کی بجائے اپنے خلاف کیسوں میں عدالت کو ثبوت پیش کریں۔

انہوںنے لیبرونگ کے نئے تنظیمی عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی دور میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے گئے۔چوہدری پرویز الہٰی نے 5 ارب روپے کی لاگت سے صنعتی کارکنوں کے لیے 3500 بیڈز کی اضافی سہولت دی۔چودھری پرویز الہٰی نے اپنے دور حکومت میں کم آمدنی والے شہریوں بالخصوص مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے جو تاریخی فیصلے کیے تھے وہ آج بھی صوبہ کے لاکھوں مزدوروں کیلئے ریلیف کاباعث ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں مزدوروں کے لیے 7لیبر کالونیاں بنائی گئیں جو ایک ریکارڈ ہے ۔مزدروں کی بچیوں کی شادی کیلئے گرانٹ کی حد میں 100فیصد اضافہ کیا گیا۔یہی وجہ ہے کہ ان کے دور میں مزدور خوشحال تھا جبکہ آج موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث بدحال اور سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔